5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گرمی کی شدت میں اضافہ،بجلی کاشارٹ فال بھی بڑھ گیا
جنگ نیوز -
لاہور…گرمی کی شدت بڑھنے سے بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیاہے،جس کے بعد ملک میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ پھر سے شروع ہوگیاہے? پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار12951اورطلب14763میگاواٹ ہونے سے بجلی کا شارٹ فال1812میگاواٹ تک پہنچ گیاہے ?پیپکوکے مطابق کراچی کو740 میگاواٹ بجلی بھی فراہم کی جارہی ہے ?پیپکو کے اعدادوشمار کے مطابق ہائیڈل ذرائع سے4452میگاواٹ،تھرمل2472،آئی پی پیز سے5831اوررینٹل پاور پراجیکٹس سے156میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے? پیپکوحکام کا دعوی? ہے کہ دوسے چارگھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے تاہم شیڈول سے ہٹ کربھی بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے اورآج چھٹی کے باوجود یہ آنکھ مچولی جاری ہے?