5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایم ایم اے فعال ہے نہ بحال، منورحسن، بحالی پہلی ترجیح ہے، فضل الرحمان
جنگ نیوز -
لاہور…امیرجماعت اسلامی منورحسن نے کہا ہے کہ ایم ایم اے فعال ہے نہ بحال جبکہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت سے اتحاد نہیں ، ایم ایم اے کی بحالی پہلی ترجیح ہے ?لاہور میں متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے سلسلے میں کئے جانے والے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جماعت اسلامی کے منور حسن کا کہنا تھاکہ ایم ایم اے فعال ہے نہ بحال ہے?رکاوٹیں دورہوں گی تواتحاد فعال ہوجائے گا?دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے لیے حکومت سے علیحدہ ہونا مشکل نہیں ، ایم ایم اے کا اتحاد ٹوٹا اور فیصلے اپنے فورم پر کیے ?ان کا کہنا ہے تھاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کے تمام قوانین کانفاذ چاہتے ہیں ،حکومت سے اتحاد نہیں ، ایم ایم اے کی بحالی پہلی ترجیح ہے ?