5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہونے دینگے، فیصل کریم کنڈی
جنگ نیوز -
ڈی آئی خان…ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہونے دینگے، عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں صورتحال بند گلی میں داخل نہیں ہوگی?وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مبلغ سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ?اس موقع پر انہوں نے پی ایف 69کے ضمنی الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ داوڑ کنڈی کے حوالے کیا? انہوں نے کہا کہ اے این پی ہماری اتحا دی جماعت ہے? معاہدے کے مطا بق پی ایف 69کے انتخابات میں اسفندیار ولی اے این پی کے امیدوار کو پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار کریں? بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں ?حالات بند گلی میں داخل نہیں ہونگے ? وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی وزیرقانون سے جلد ملاقات کرنے والے ہیں ہم اداروں کے درمیان ٹکراؤں نہیں ہونے دینگے،مسئلہ جلد حل ہوجائیگا?