5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاون غیر جانبدارانہ ہونا چاہیے، مفتی نعیم
جنگ نیوز -
کراچی…معروف عالم دین مفتی محمد نعیم کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاون کا اعلان اسی صورت خوش آئند ہوسکتا ہے جب یہ بلاتخصیص اور غیر جانبدارانہ ہو ?جامعہ بنوریہ العالمیہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز ایک مسیحی نوجوان نے مفتی نعیم کے ہاتھوں قبول اسلام کیا ?اس موقع پرحاضرین مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ کراچی میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں صوبائی حکومت کی کارکردگی کی وضاحت کررہی ہیں?انہوں نے کہاکہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا مقصد شہر کی تجارتی اور صنعتی سرگر میوں پر ضرب لگانا ہے کیونکہ ملک دشمن قوتوں کو کراچی کا ایمن ایک نظر نہیں بھاتا?انہوں نے مزید کہاکہ شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے جلد جامعہ بنوریہ العالمیہ میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کا مشاورتی اجلاس منعقد کیاجائے گا ?