تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کرغزستان میں صورتحال کشیدہ،فسادات میں پاکستانی طالبعلم جاں بحق

جنگ نیوز -
کراچی…کرغزستان میں نسلی فسادات کے دوران مارے گئے پاکستانی طالب علم کی میت تاحال وطن نہیں لائی جاسکی جبکہ مزید14یرغمال طلبہ کی بحفاظت پاکستان واپسی کے لیے حکومت نے اقدامات شروع کردیئے ہیں?جبکہ کرغزاورازبک نسلی فسادات میں ابتک مارے گئے افرادکی تعدادتقریباسوہوگئی ہے?دوعشروں میں کرغزستان کے اس بدترین نسلی فسادات سے اب پاکستان بھی متاثرہوگیاہے?دفترخارجہ کاکہناہے کہ وہ یرغمال طلبہ کی رہائی کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے تاہم ایک طالب علم کوموت کے گھاٹ اتارے جانے کے سبب یہ صورتحال دیکھنے والے والدین کوتسلی نہیں?جھنگ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کی انہی فسادات میں موت نے ان سیکڑوں طلبہ کے والدین کوبھی پریشانی میں مبتلاکیاہے جویہاں مختلف یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ہیں?کرغزازبک نسلی فسادات کے پس منظرسے آگاہ کچھ پاکستانی طالب علم حالات کی نزاکت دیکھتے ہوئے پہلے ہی وطن لوٹ چکے ہیں?فسادات کے دوران متحارب گروہوں نے ایک دوسرے کے گھروں اورعمارتوں کوبھی آگ لگادی اوربعض افرادکوزندگی بچانے کابھی موقع نہ مل سکا?بعض گلیوں میں پڑی لاشیں اٹھانے والابھی کوئی نہیں?کرغزستان سے زخمیوں کوبھی مختلف ممالک منتقل کرنے کاسلسلہ جاری ہے?بعض زخمیوں کوماسکولے جایاگیاہے،اندھادھندفائرنگ کے واقعات میں کمسن بھی زخمی ہوئے ہیں،ایک اہلکارنے بتایاکہ ماسکولائے گئے افرادمیں 5سال بچی بھی شامل ہے جس کی ریڑھ کی ہڈی میں گولی لگی ہے جبکہ ایک اورشخص کاجسم40فیصدتک جلاہواہے?کرغزستان میں فسادات میں ملوث افرادکودیکھتے ہی گولی مارنے کاحکم دیے جانے کے باوجودحملوں میں کمی نہیں آئی?اپریل میں بغاوت کے نتیجے میں صدربکایوف حکومت کے خاتمے کے بعدسے ملک میں مکمل طورپرامن قائم نہیں کیاجاسکاہے عبوری حکومت کادعوی ہے کہ ان فسادات میں ان بکایوف ہی کے حامی ملوث ہیں جوبیلاروس میں جلاوطنی کاٹ رہے ہیں?جبکہ سابق صدرنے ان الزامات کی تردیدکرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی ٹہرایاہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.