تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عوامی مسائل حل نہ ہوئے توخونی انقلاب آئیگا، تحریک انصاف

جنگ نیوز -
لاہور…تحریک انصاف پنجاب کے صدر احسن رشید نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل نہ کیے گئے توملک میں خونی انقلاب آئے گا?لاہور میں تحریک انصاف کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینی چاہئیں،عوام کی فلاح اور ملکی مفاد کی خاطر پنجاب کے حکمرانوں کو اپنے اثاثے واپس لانے میں پہل کرنی چاہیے جس کے بعد دیگر وزرا اور سیاستدان بھی اس کی تقلید کریں گے?انہوں نے کہا کہ جب تک امیر طبقہ ٹیکس نہیں دے گا اس وقت تک غریب عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے?ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے پاس وسائل بہت ہیں صرف مینجمنٹ کی کمی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.