5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی:گڑھوں میں جمع شدہ بارش کے پانی میں ڈوب کردونوجوان ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پانی کے جوہڑ میں ڈوب کردونوجوان لڑکے جاں بحق ہوگئے?سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر10 میں ریتی بجری سپلائی کرنے کیلئے کھودے گئے گڑھوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا،جہاں سے گزرتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب گیا،جسے بچانے کیلئے مزید دو نوجوان پانی میں کودے تاہم وہ بھی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث ڈوب گئے?علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر غوطہ خوروں کی ٹیم نے ڈوبنے والے دو نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں،جبکہ ایک کو بیہوشی کی حالت میں باہر نکال لیا گیا?اہل علاقہ نے کوریج کے لئے پہنچنے والی جیو نیوز کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ریتی بجری مافیا کی جانب سے کھودے جانے گٹروں کے پیچھے علاقہ پولیس ملوث ہے?