تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فریڈم فلاٹیلا پر حملہ :اسرائیل کا خود تحقیقاتی کمیشن قائم کرنیکا اعلان

جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس ... اسرائیل نے فریڈم فلاٹیلا پر حملے کی تحقیقات کے لیے خودغیرجانب دارپبلک کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ? اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتھن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق گزشہ ماہ غزہ کے لئے امدادی سامان لانے والے ترکی کے سمندی جہاز پر کئے گئے حملہ کی تحقیقات کے لئے اسرائیل غیرجانب دار کمیشن کا قیام کرے گا ? بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی جانب سے تحقیقات کے لئے پیش کئے گئے بین الاقوامی کمیشن کو مسترد کیا تاہم تحقیقاتی کمیشن میں 2 بین الاقوامی مبصر شامل ہوں گے اور تحقیقات کے بارے میں حتمی فیصلہ کابینہ میں رائے شماری کے بعد کیا جائے گا ? دوسری جانب وائٹ ہاوس کے ترجمان روبرٹ گبس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فریڈم فلاٹیلا پر تحقیقاتی کمیشن کا قیام اسرائیل کا مثبت اوراہم اقدام ہے ?انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی جنوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے اور اسے فورنا ختم کیا جائے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.