تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کرغیزستان : نسلی فسادات میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد113 ہوگئی

جنگ نیوز -
اوش ... کرغیزستان میں جاری نسلی فسادات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 113 ہوگئی جبکہ ایک ہزار چارسو سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں ?روسی فوجی تنصیبات کی حفاطت کے لیے 150روسی نیم فوجی اہلکارکانٹ ایربیس پہنچ گئے?روس کی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق کرغیزستان کے شمال میں واقع روسی کانٹ ایئربیس اوروہاں کام کرنے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے 150 نیم فوجی اہلکار کرغیزستان پہنچ گئے ہیں ? شورش زدہ شہر اوش سے انسانی حقوق کی تنظیم کے اہلکار نے غیرملکی میڈیا کو ٹیلے فون پر بتایا کہ اوش میں مختلف گروہوں کے افراد ازبک نسل کے لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال کر فائرنگ کرکے ہلاک کررہے ہیں?شہر میں فسادات اور پرتشددواقعات میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد113ہوگئی ہے اور ایک ہزار چار سو سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سڑکوں پر لاشیں پڑی ہوئی ہیں ? انسانی حقوق کے اہلکار کے مطابق حکومت پرتشدد کارروائیوں کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.