تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

امریکہ میں مقیم پاکستانی ثقافت کے فروغ میں مددفراہم کریں،حسین حقانی

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے امریکہ میں پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ عسکریت پسندی کے چیلنجز کے مقابلے میں پاکستانی ثقافت کے فروغ میں مدد دیں? واشنگٹن میں پاکستانیوں کے ایک اجتماع سے خطاب میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہاکہ دنیا میں پاکستان کی پہچان عسکریت پسندوں کی محدود تعداد نہیں ہے بلکہ اس کے فنکار،دستکار،ہنر مند،اور مظبوط ثقافتی روایات ہیں?لہ?ذا یہ پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے امریکی ہمسایوں کو پاکستانی ثقافت کے متنوع پہلوؤں سے آگاہ کریں?انہوں کہا کہ پاکستان کے ثقافتی تشخص پر ایک ایسے ملک کا تاثر غالب آرہا ہے جسے عسکریت پسندی کا سامنا ہے اور جس کے پاس ایٹمی ہتھیار اور بہت بڑی فوج ہے ایسے حالات میں امریکہ میں مقیم پاکستانی ثقافت کی روح اور اسکے مختلف پہلوؤں کو سامنے لانے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.