تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ہنگو: درویزی پالوسہ میں بم دھماکا،دو پولیس اہلکار زخمی

جنگ نیوز -
ہنگو: درویزی پالوسہ میں بم دھماکا،دو پولیس اہلکار زخمی

ہنگو…ضلع ہنگو کے علاقہ درویزی پالوسہ میں 15 پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ میں انچارج سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس موبائل کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے?پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم شدت پسندوں نے ہنگو کے علاقہ درویزی پالوسہ میں سڑک کے کنارے بم نصب کیا تھا پولیس موبائل وہاں سے گزرنے کے باعث زوردار دھماکہ ہوا جس سے 15 کا انچارج عبدالصبور سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے? پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.