5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
علی رضا کی میت وطن لائی جائے، والدین کا حکومت سے مطالبہ
جنگ نیوز -
علی رضا کی میت وطن لائی جائے، والدین کا حکومت سے مطالبہ
جھنگ…کرغیزستان میں نسلی فسادات کے دوران ہلاک ہونے والے پاکستانی طالب علم علی رضاکے والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بیٹے کی میت وطن واپس لانے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں?کرغیزستان میں نسلی فسادات کے دوران ہلاک ہونے والے علی رضا کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے،عبدالقیوم نے جیونیوزکوبتایاکہ ان کا بیٹا کرغیزستان میں انجینئرنگ فائنل ایر کا طالب علم تھا،اوراب اسے تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس آنا تھا،لیکن وہ فسادات کی بھینٹ چڑھ گیا،ان کاکہناتھاکہ ابھی تک کسی حکومتی نمائندے نے ان سے رابطہ نہیں کیا،علی رضا کے والد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے بیٹے کی میت وطن واپس لانے کے لئے فوری اقدامات کرے?