5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور اور گردونواح میں تیز آندھیکیساتھ بارش
جنگ نیوز -
لاہور اور گردونواح میں تیز آندھیکیساتھ بارش
لاہور…لاہور اور گردونواح میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا? جس پرگرمی اورلوڈشیڈنگ سے ستائے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے?لاہور میں آندھی کے بعد پندرہ منٹ سے زائد جاری رہنے والی موسلادھار بارش سے شہر جل تھل ہو گیا? بجلی کی آنکھ مچولی اورشدید گرمی سے تنگ لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور خوشگوار موسم سے محظوظ ہوتے رہے? پنجاب کے اضلاع ،چنیوٹ،فیصل آباد،گوجرانوالہ،ملتان،جہلم اور شیخوپورہ سمیت گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے? محکمہ موسمیات کے مطابق کوٹلی ،جہلم اورراولاکوٹ میں سب سے زیادہ تین تین ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی جبکہ لاہور میں آندھی کی رفتار پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ تھی?محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت اپر پنجاب کے اکثر اضلاع میں موسم ابرآلودرہنے اور گردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے?