5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
دنیا کا سب سے بڑا سونے کا سکہ نیلامی کے لیے پیش
جنگ نیوز -
ویانا…سینٹرل مانیٹرنگ…آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دنیا کا سب سے بڑا خام سونے کا سکہ نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے?اکیس انچ قطر اور 100کلوگرام وزنی یہ سکہ25جون کو نیلامی کے تحت فروخت کیا جائے گا?گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے بڑے سونے کے سکے کے اعزاز کے حامل اس سکے کے ایک طرف کینیڈا کی سربراہ ملکہ الزبتھ دوئم اور دوسری طرف میپل لیف کی نقاشی نمایاں ہے?اس سونے کے سکے کی اصل قدر و قیمت 9لاکھ70ہزار ڈالر ہے جو اسے پگھلانے کی صورت میں39لاکھ تک پہنچ جائے گی اور ماہرین بھی اسی قیمت پر اس سکے کی فروخت کی امیدیں ظاہر کر رہے ہیں?