تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

غریب ممالک میں خون عطیہ کرنے کی شرح بہت کم ہے،رپورٹ

جنگ نیوز -
جینیوا…دنیا بھر میں9کروڑ 30لاکھ افراد خون کا عطیہ دیتے ہیں? عالمی ادارہ صحت کے مطابق غریب ممالک میں خون عطیہ کرنے کی شرح سب سے کم ہے? ایک رپورٹ کے مطابق 77ممالک میں ایک فی صد سے کم آبادی خون کے عطیات دیتی ہے? آبادی کی نسبت ایک فی صدتک خون کے عطیات دینا بلڈ ٹرانسفیوزن کی بنیادی ضرورت ہے? دنیا بھر میں خون کے نصف عطیات ترقی یافتہ ممالک سے حاصل ہوتے ہیں جب کہ یہ ممالک دنیا کی کل آبادی کا صرف16فی صد ہیں?ترقی یافتہ ممالک سے حاصل ہونے والا47 فی صد خون انفیکشن سے بچاو? کے لئے اسکرین کیا جاتا ہے? یاد رہے کہ دنیا بھر میں آج ’ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے‘ منایا جا رہا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.