تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فریدہ پنٹو کا اسرائیل غزہ تنازع پر امریکی فلم میں مرکزی کردار

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…فلم سَلم ڈاگ ملینئیر میں لتیکا کا کردار نبھا کرشہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ فریدہ پنٹو اب ایک بین الاقوامی فلم میں جلوہ گر ہوں گی جسے امریکی فلم ساز تیار کریں گے? امریکی فلمسازJulian Schnabelجو متنازع موضوعات پر فلمیں بنانے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں اب اسرائیل اور غزہ کے تنازع پر فلم Miralبنائیں گے جس میں فریدہ پنٹو مرکزی کردار ادا کریں گی?2004میں منظرِ عام پر آنے والے ناول The Road Flower Miralسے ماخوذ اس فلم کا اسکرین پلےRula Jebrealتحریر کریں گی جبکہ Harvey Weinsteinکی The Weinstein Coنامی تشہیری فرم کے تحت اسے فروخت کیا جائے گا?اس فلم کی کہانی1948میں پہلے انتفاذہ میں فلسطینی مہاجرین کے لیے بنائے جانے والے یتیم خانے سے شروع ہوگی جو بعدازاں کئی دہائی آگے اسی یتیم خانے میں پلنے بڑھنے والی بچیMiralکے کردار کے گرد گھومے گی جو فریدہ پنٹو نبھائیں گی?اب دیکھنا یہ ہے کہ فلمی منصوبہ کس حد تک آگے جاتا ہے اور فریدہ پنٹو کس حد تک اپنے کردار سے انصاف کرپاتی ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.