5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گوادر:طوفانی بارشوں کو12روزبعد بھی صورتحال معمول پر نہ آسکی
جنگ نیوز -
گوادر…گوادرمیں طوفانی بارشوں کوبارہ روز گزرنے کے بعد بھی کئی علاقوں میں ابھی تک صورتحال معمول پر نہ آسکی ہے?گوادر،پشکان،جیوانی سمیت دیگر علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں?ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں جوکہ اگلے دوتین روز میں مکمل ہوجائیگی،جبکہ انتظامیہ کی جانب سے طوفان سے ہونیوالے نقصانات کا اندازہ لگانے کیلئے سروے کاکام بھی جاری ہے،سروے مکمل ہونے کے بعد محکمہ ریونیوکی جانب سے صوبائی حکومت کورپورٹ پیش کی جائیگی جس کے بعد ہی ریلیف پیکیج کا اعلان کیاجاسکے گا?