تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطاآباد جھیل مزید ایک انچ بلند، موسم خراب، ہیلی سروس متاثر ہونے کا خدشہ

جنگ نیوز -
ہنزہ …عطا آباد جھیل میں پانی کی آمد میں اضافہ کے باعث جھیل کی سطح میں مزید ایک انچ اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ موسم خراب ہونے کے باعث آج ہیلی سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے? سرکاری ذرائع کے مطابق گلیشیرز پگھلنے میں اضافے کے باعث جھیل میں پانی کی آمد بڑھ گئی ہے?اس وقت جھیل میں پانی کی آمد5600 کیوسک جبکہ اخراج5300کیوسک ہورہا ہے? جھیل میں پانی کی آمد میں ضافہ کے سبب جھیل کی سطح میں سات انچ کا ضافہ ہوا ہے،جبکہ اسپل وے کے قریب کٹاؤ کا عمل بھی جاری ہے?ادھر گلگت میں بارش اور ہنزہ میں موسم ابر آلود ہونے کے باعث آج ہیلی سروس متاثر ہونے کاخدشہ ہے? دوسری جانب شاہراہ قراقرم کاگلگت ہنزہ سیکشن سہ پہر چار بجے تک کھلا رہے گا جس کے ذریعے امدادی سامان کی منتقلی اور لوگوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی جاری رہے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.