تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاکستانی طلبہ کو لانے کیلئے حکومت خصوصی طیارہ کرغیزستان بھیجے گی

جنگ نیوز -
اسلام آباد …کرغیزستان میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانی طالبعلم علی رضا کی میت پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کردی گئی ہے جوکہ تین روز گزرنے کے بعد بھی پاکستان نہ پہنچ سکی?جاں بحق ہونے والے طالبعلم علی رضا کے والد نے جیونیوز کوبتایاکہ ان کا بیٹا گزشتہ ساڑھے چارسال سے کرغیزستان کی اوش یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہاتھااور چند ماہ بعد وہ اپنی پڑھائی مکمل کر کے واپس آنیوالاتھا?ان کاکہنا تھاکہ گزشتہ ہفتے آخری بار ان کی اس سے فون پر بات ہوئی تھی جس میں اس نے بتایاتھاکہ کرغیزستان میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتاجارہاہے?علی رضا کے والد کاکہناہے کہ گزشتہ رات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں فون پرآگاہ کیاہے کہ ان کے بیٹے کی میت کرغیزستان میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کردی گئی ہے اور اس کو وطن واپس لانے کا بندوبست کیاجارہاہے اور ایک خصوصی طیارہ کرغیزستان بھیجاجارہاہے جو ان کے بیٹے کی میت کے ساتھ ساتھ وہاں پھنسے دیگر پاکستانی طالبعلموں کو بھی وطن واپس لائے گا?ادھرعلی رضاکے گھرمیں سوگ کاعالم ہے جبکہ ان کی ماں اوربہن غم سے نڈھال ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.