تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کینیا:مجوزہ آئین کیخلاف ریلی میں دھماکے، 5افراد ہلاک،79زخمی

جنگ نیوز -
نیروبی …کینیا میں مجوزہ نئے آئین کیخلاف نکالی گئی ریلی میں دھماکوں کے نتیجے میں5افرادہلاک ہوگئے ہیں جبکہ79افراد زخمی ہیں?حکام کے مطابق دارالحکومت نیروبی کے یورا پارک میں مجوزہ نئے آئین کیخلاف ریلی میں دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں تین افرادموقع پرہلاک ہوئے،جبکہ دوافراداسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے?دھماکوں میں79افرادزخمی ہوئے ? ریلی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شریک تھے ? کینیا نیشنل اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے وزیراعظم ریلا اوڈنگا نے دھماکوں میں ایک خاتون سمیت تین افرادکی ہلاکت کی تصدیق کی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.