5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں گرمی کی شدت برقرار
جنگ نیوز -
کوئٹہ …کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں گرمی کی شدت برقرارہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا?محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح رکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق دالبندین میں44،نوکنڈی میں40.8،ژوب میں36،قلات میں31سبی میں 46، خضدار39، لسبیلہ میں 41.5 پنجگورمیں40،پسنی میں35،جیوانی میں33.5،گوادرمیں34اورتربت44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا? محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں میں کوئٹہ سمیت صوبے بھر موسم خشک اورگرم رہے گا?کوئٹہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ کہ وجہ سے برف اور مشروبات کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے?