5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر برقرار،منگلا میں کمی
جنگ نیوز -
لاہور…تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر برقرار ہے جبکہ منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی گئی?محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول 1378 فٹ اورمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح1157.70 فٹ ہے?تربیلا ڈیم میں پانی کی آمداوراخراج ایک لاکھ83 ہزارکیوسک اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد52 ہزار925 اوراخراج55 ہزارکیوسک ہے?تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر آنے کے بعد قابل استعمال پانی کا ذخیرہ صفر ہے جبکہ منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 23 لاکھ 87 ہزارایکڑفٹ ہے?