5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
افغانستان میں فوجی ہلاکتیں: برطانوی ڈیفنس چیف کو سبکدوش کرنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
لندن …برطانوی حکومت نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایئر چیف مارشل سر جوک اسٹراپ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے?لندن سے شائع ہونیوالے ایک اخبار کے مطابق سیکریٹری دفاع لیام فاکس نے بتایا ہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایئرمارشل سر جوک اسٹراپ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ افغانستان میں ناکامیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے? ان کے علاوہ وزارت دفاع کے مستقل سیکریٹری سر بل جیفری کو بھی سبکدوش کیا جا رہا ہے?سر جوک اور بل جیفری سابق لیبر حکومت کے انتہائی قریب سمجھے جاتے تھے?لیام فاکس نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ وہ اہم عہدوں پر ایسے افراد کا تقرر کرے جن کا اعتماد حاصل ہو کیونکہ اس وقت ملک کو انتہائی خطرناک جنگ کا سامنا ہے?