5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بھارت:دریائے گنگا میں کشتی ڈوبنے سے35افراد ہلاک ہو گئے
جنگ نیوز -
لکھنو…فارن ڈیسک… بھارت کے دریا گنگا میں کشتی ڈوبنے سے35افراد ہلاک ہو گئے ہیں?امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق بھارت کے شمالی حصے میں پیش آنے والے اس واقعے میں کشتی پر60 سے70افراد سوار تھے جو مذہبی رسومات میں حصہ لینے کے لیے دریا کے پار ایک مندر جارہے تھے?کشتی میں سوار زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے جو اترپردیش کے گاو?ں یوجویریا کے رہنے والے تھے?یہ واقعہ لکھنو سے250میل کے فاصلے پر بیلا کے مقام پر پیش آیا?