5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
30جون سے قبلCGT کے اطلاق کے اہداف حاصل نہیں ہونگے ، عارف حبیب
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج کے سینئر ممبر عارف حبیب نے کہا ہے کہ30جون سے قبل کیپٹل گینز ٹیکس کے اطلاق سے مقرر کردہہدف حاصل نہیں ہوسکے گا?کراچی اسٹاک ایکسچینج کے سینئر ممبر عارف حبیب نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین سے کیپٹل گینز ٹیکس کا نفاذ یکم جولائی سے طے پایا تھا?انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے طے پانے والے معاہدے کے تحت کیپٹل گینز کا اطلا ق کا عندیہ دیا ہے?عارف حبیب کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کی بنیادی وجہ خبریں ہوتی ہیں اوراگر30جون سے قبل کیپٹل گینز ٹیکس کا اطلاق کیا گیا تو محاصل کے لیے مقرر کردہ ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا?