تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بچوں میں ’آٹزم‘ کی تشخیص انگلیوں کے نشانات سے ممکن

جنگ نیوز -
لندن…بچوں میں ذہنی بے حسی کی بیماری ’آٹزم‘ کی تشخیص کیلئے فنگر پرنٹس پر مشتمل طریقہ کار دریافت کر لیا گیا ہے اور اب جینیاتی ورثہ میں ملنے والے انگلیوں کی پوروں کے نقشے اس بیماری کا راز افشاء کریں گے? برطانوی طبی ماہرین نے اس طریقہ کار کے ابتدائی تجزیہ پر کام شروع کر دیا ہے تاکہ جینیاتی سطح پر اس ٹیسٹ کی افادیت کو مزید مو?ثر بنایا جا سکے? تحقیقاتی ٹیم میں 60 ماہرین نے 12 ممالک کے آٹزم کے شکار بچوں کے فنگر پرنٹس اکٹھے کئے? ان بچوں میں 20 فیصد پرنٹس ایک دوسرے سے ملتے جلتے نظر آئے? ''کاپی نمبر وائر نیٹس'' کے اصطلاحی نام پر مشتمل اس ٹیسٹ سے ڈی این اے کی مخصوص نشاندہی کا عمل سامنے لایا جائے گا? انگلیوں کے نشانات سے اس بیماری کی تشخیص میں ڈی این اے کی ساخت اور خون کے دیگر تجزیے بھی کئے جا سکیں گے جس سے ذہنی بیماری شینرو فرنینا اور مرگی کے بارے میں بھی علم ہو سکے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.