تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ پر منحصر ہے، موڈیز

جنگ نیوز -
کراچی …موڈیز انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اصلاحات اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ پر منحصر ہے?عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز انٹرنیشنل نے جیو نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ پاکستان کے2010-11 کے بجٹ کی ریٹنگ کو مستحکم رکھا گیا ہے جبکہ بجٹ میں بعض مالیاتی اہداف توقعات سے زائد ہیں?مڈیز کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے حکومت اہداف کے حصول کے لیے کیا اقدام کرتی ہے جبکہ فی الحال معاشی پالیسیوں اور سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان کی ریٹنگ بی3- برقرار رہیں گی?موڈیز انٹرنیشنل کا مزید کہنا تھا کہ ریٹنگ میں بہتری حکومتی اصلاحات اور ویلیو ایڈڈٹیکس پر منحصر ہوگی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.