تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

آصف زرداری کی قیادت پر پارٹی کارکنوں کو مکمل اعتماد ہے،ندیم مہوٹا

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو مکمل اور بھر پور اعتماد ہے ?یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے قائم مقام صدر اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ منانے والی کمیٹی کے سربراہ چوہدری ندیم ممتاز مہوٹا نے فرانس میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی? انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد صدر آصف علی زرداری کے خلاف چند مٹھی بھر جمہوریت دشمن عناصر محلاتی سازشوں میں مصروف ہیں مگر جلد ہی ان عناصر کو بے نقاب کردیا جائے گا? انہوں نے انکشاف کیا کہ ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ آصف علی زرداری کے خلاف میڈیا ٹرائل کیلئے کون دولت خرچ کر رہا ہے اور یہ کہ ہم یہ ثبوت جلد پارٹی کی ہائی کمان تک بھجوائیں گے تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ پارٹی کی صفوں میں شامل اوورسیز سطح پر کچھ عناصر کے مشکوک کردار کے باعث پارٹی اور قیادت کی بدنامی ہورہی ہے جس کا قلع قمع ضروری ہے?انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے تمام عہدے داران اور ورکرز کا مجھ پر اعتماد میرے لیے باعث فخر ہے اور میں ان تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.