5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پشاور:مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت میں6 روپے فی کلو کا اضافہ
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت میں6 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا?ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر بخت منیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایک ہفتہ قبل بازار میں ایل پی جی84 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی تھی جو اب6 روپے اضافے کے ساتھ90 روپے فی کلو ہوگئی ہے?بخت منیر کا کہنا تھا مائع پیٹرولیم گیس کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار کمپنیاں ہیں جو اس کی قیمتیں بڑھا رہی ہیں? انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے?