تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطاآباد جھیل کی سطح میں تین انچ اضافہ،ہیلی سروس معطل

جنگ نیوز -
ہنزہ …عطا آباد جھیل میں پانی کی آمد میں اضافہ کے باعث جھیل کی سطح میں مزید تین انچ اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ موسم خراب ہونے کے باعث ہیلی آج ہیلی سروس معطل ہے? سرکاری ذرائع کے مطابق گلیشیرز پگھلنے میں اضافے کے باعث جھیل میں پانی کی آمد بڑھ گئی ہے?اس وقت جھیل میں پانی کی آمد5600 کیوسک جبکہ اخراج5300کیوسک ہورہا ہے? جھیل میں پانی کی آمد میں ضافہ کے سبب جھیل کی سطح میں گذشتہ پانچ دنوں میں مجموعی طور پردس انچ کا ضافہ ہوا ہے،جبکہ اسپل وے کے قریب کٹاؤ کا عمل بھی جاری ہے?ادھر گلگت اور ہنزہ میں بارش کے باعث ہیلی سروس معطل ہے?? دوسری جانب شاہراہ قراقرم کاگلگت ہنزہ سیکشن سہ پہر چار بجے تک کھلا رہے گا جس کے ذریعے امدادی سامان کی منتقلی اور لوگوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی جاری ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.