5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اکشے کمار کی نئی کامیڈی فلم کھٹا میٹھا اگلے ماہ ریلیز ہوگی
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی نئی کامیڈی فلم کھٹا میٹھا تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور23جو لائی کو ریلیز کی جا ئیگی ?اکشے کمار ایکشن اور کامیڈی فلموں میں اداکاری کے جو ہر دکھا کر خود کو بہترین اداکار منوا چکے ہیں ، ان کی نئی کامیڈی فلم کھٹا میٹھا23 جو لائی کو ریلیز کی جا ئے گی اس فلم کے بارے میں اکشے کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ہنسانا بہت مشکل کام ہے اور اس فلم میں ان کا کردار بہت مشکل ہے ? فلم میں اکشے ایک روڈ کنسٹرکشن کنٹریکٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں ، فلم کے ڈائریکٹر پریا درشن ہیں ?