5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آلودہ پانی کا استعمال پاکستان میں پیٹ کی کینسر اور السر کا باعث
جنگ نیوز -
کراچی… پاکستان میں پیٹ کے کینسر اور السر کی اہم وجوہات میں سے ایک گندے پانی کا استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات ہیں کیونکہ یہی پانی اور گندگی ،ہیلیکوبیکٹرپائلوری نامی جرثومے کے پھیلنے کا باعث ہے جو کہ السر،پیٹ کے کینسر، لیمفوماکینسر اور میٹاپلیزیہ کے مریضوں میں پایا گیا?مذکورہ جرثومے سے پاکستان میں 14سے 45تک کی عمر کے افراد متاثر ہیں?ان حقائق کا انکشاف ایک تحقیق میں کیا گیا ہے?مذکورہ تحقیق کے لئے کینسر کے 20مریضوں کے پیٹ کی بائیوپسی کے نمونے لئے گئے تھے? ساتھ ہی 182ایسے مریضوں کی پیٹ کی بائیوپسی لی گئی جو السر کی تکلیف میں مبتلا تھے?ان نمونوں کے جینیاتی تجزیے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اس جرثومے کو کینسرپر کام کرنے والی بین الاقوامی ایجنسی نے کارسوجین قرار دیا ہے، کیوں کہ یہی جرثومہ السر،پیٹ کا کینسر،ہیلیکوبیکٹرپائلوری (Helicobater Pylori) کی ure A نامی جین پیٹ میں داخل ہونے کے بعد urease enzyme بناتا ہے جس کی بدولت پیٹ میں موجود یوریا میں توڑپھوڑ کا عمل شروع ہوجاتا ہے?جس کے نتیجے میں ہونے والے امونیا اور بائی کاربونیٹ کے اخراج کی بندولت مذکورہ جرثومہ انسانی جسم کے مدافعتی نظام سے محفوظ ہوجاتا ہے?تحقیق کے مطابق ہیلیکو بیکٹر پائلوری (Helicobater Pylori) کی بدولت السر بگڑ کرمیٹاپلیزیہ میں تبدیل ہوجاتا ہے جو آگے چل کر پیٹ کے کینسرکا باعث بنتا ہے? تحقیق میں کہا گیا ہے کہ گندے پانی کا مناسب اخراج اور حفظان صحت کے اصولوں کے تحت کی جانے والی صفائی کینسرجیسے موذی مرض سے بچا و?میں اہم کردار ادا کرتی ہے?جبکہ پاکستان میں فیکٹریوں اور گھروں سے نکلنے والا گندا پانی پینے کے صاف میں شامل ہو کر اس کو انسانی صحت کے لئے زہر بنا دیتا ہے?یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں پیٹ کے کینسر کا تناسب گذشتہ برسوں کی نسبت کافی حد تک بڑھ گیا ہے?