تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کوئٹہ:کانگووائرس کے شبے میں تین مریض بدستور زیر علاج

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں کانگو وائرس کے شبہ میں لائے گئے تین مریضوں کوعلاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیاگیا تاہم تین مریض اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں?فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر آدم خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ کوئٹہ کے علاقے گوہر آباد سے لائے گئے تین مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کردیا ہے جبکہ صرف تین مریض عبدالنواب ،محمد غنی اورعبدالجبار ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ?انہوں نے بتایا کہ تمام مریضوں کو کانگو وائرس کا مرض مویشیوں کی وجہ سے ہوا ہے اور کوئٹہ کے علاقے گوہر آباد اور تختانی بائی پاس لائے جانے والے تمام مریض مویشیوں کے کاروبارسے منسلک ہیں?انہوں نے کہا کہ مال مویشی کا کاروبار کرانے اورانہیں پالنے والے اس بات کا خیال رکھیں کہ بیمار مویشیوں کے قریب نہ جائیں اور ایسے جانوروں کو ذبح کرتے ہوئے مکمل احتیاط کی جائے ?ڈاکٹر آدم خان نے بتایا کہ کانگو وائرس کے تمام مریضوں کا دستیاب وسائل کے مطابق علاج کررہے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.