تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کرغزستان،محصور پاکستانیوں کی واپسی آج سے شروع ہوگی،دفتر خارجہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…دفترخارجہ نے کہا ہے کہ نسلی فسادات کا شکار کرغزستان سے محصور پاکستانیوں کو واپس لانے کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا اور پہلے مرحلے میں30پاکستانی وطن واپس لائے جائیں گے? دفترخارجہ کے حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ کرغزستان میں 269 پاکستانی محصور ہیں?ان میں سے 30 پاکستانی اوش کے ایئرپورٹ کے قریب محفوظ حالت میں موجود ہیں?ان پاکستانیوں کو لانے کیلئے ایک طیارہ روانہ ہو رہا ہے?حکام کے مطابق کرغزستان جانے والے طیارے پر امدادی سامان بھی ہوگا جو وہاں بے گھر ہونے والے لوگوں کو دیا جائے گا? حکام کے مطابق باقی ماندہ پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کے لئے حکومت پاکستان کرغز حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور جیسے ہی موقع ملا دیگر پاکستانیوں کو لانے کے لئے بھی طیارے بھیجے جائیں گے? ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بشکیک میں پاکستانی سفارت خانہ کوشش کررہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو ایک جگہ اکٹھا کرکے اوش ایئر پورٹ سے واپس وطن روانہ کیا جا سکے?ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے آج کسی بھی وقت طیارہ بھیجا جا سکتاہے اور حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے مسلسل رابطے میں ہے نیز اس سلسلے میں کرغز حکومت بھی مکمل تعاون کر رہی ہے،جب کہ دوسری جانب پاک فضائیہ کے تین سی ون 30طیارے پاکستانوں کو واپس لانے کے لیے آج دوپہر کسی بھی وقت اوش روانہ ہوں گے?دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط کے مطابق اوش میں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے جتنے طیاروں کی ضرورت ہوگی ان کا بندوبست کیا جائے گا اورآج رات کسی بھی وقت اوش میں محفوظ مقام پر موجود پاکستانیوں کی واپسی ممکن ہوسکے گی? انہوں نے کہا کہ کرغزستان میں موجود طلبہ کے والدین سے رابطے میں ہیں اور جو جو طیارہ محصور پاکستانیوں کے لینے کے لیے جا رہا ہے اس میں کرغستان میں قتل کیے جانے والے طالب علم علی رضا کی میت لانے کے لیے تابوت بھی موجود ہے? ان کا کہنا تھا کہ کرغزستان میں حالات ابھی تک معمول پر نہیں آئے ہیں، تاہم دفتر خارجہ کرغزستان حکومت اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہے?انہوں نے بتایا کہ کرغستان میں 100 سے زیادہ پاکستانی طالب علم محفوظ علاقوں میں ہیں جب کہ دیگر طالب علموں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.