تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی:رسالہ اور ناظم آباد سے 7ملزمان گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے رسالہ اور ناظم آباد میں پولیس نے دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث7 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا?ایس ایس پی صدر ٹاؤن جاوید اکبر کے مطابق رسالہ کے علاقے میں پولیس کی کارروائی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان اسلحے سمیت گرفتار کرلئے گئے،جبکہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے10 موبائل اور2 پستول برآمدکرلیے گئے?ایس ایس پی لیاقت آباد ٹاؤن کے مطابق ناظم آباد کے علاقے میں پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر بسوں کو لوٹنے والے5 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے ، گرفتار ہونے والے ملزمان متعدد جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں،اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرلئے گئے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.