5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ای گورنمنٹ سے حکومتی کارکردگی میں بہتری آئیگی، شہبازشریف
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلی? پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مختلف سرکاری شعبوں میں ای گورنمنٹ کے قیام سے ان کی کارکردگی بہتر ہوگی اورعوام کو سہولتیں بھی میسر آئینگی?لاہور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بورڈ اجلاس سے خطاب میں میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ای گورنمنٹ کیلئے پیش کردہ روڈ میپ پر عمل درآمد کیلئے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے جوپہلے مرحلے میں ہوم ڈپارٹمنٹ،تعلیم،صحت،ایکسائز اینڈٹیکسیشن ، زراعت،لائیو اسٹاک اور بورڈ آف ریونیو سے متعلق سفارشات پیش کرینگے?شہبازشریف نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے?