تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جمشید دستی کی عدم گرفتاری پر ملتان میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

جنگ نیوز -
مظفر گڑھ…مظفر گڑھ میں ڈاکٹروں پر تشدد کئے جانے والے واقعے اور پنجاب حکومت کی جمشید دستی کو گرفتار نہ کئے جانے کی یقین دہانی کے بعد آج ملتان میں پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی گئی اور پنجاب حکومت کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا ?پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن کی جانب سے یہ احتجاجی مظاہرہ نشتر اسپتال کے مین گیٹ پر کیا گیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بنیرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ? مظاہرین کا کہنا تھا وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر اعلی? پنجاب شہباز شریف کی جمشید دستی کیخلاف کارروائی نہ کرنے کے فیصلے کی تمام ڈاکٹر برادری شدید مذمت کرتی ہے جمشید دستی کے خلاف کاروائی نہ کئے جانے اور ڈاکٹروں کو ناجائز مقدمات میں پھنسانے کیخلاف پورے ملتان میں پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کی گئی اور بائیکاٹ کیا تاہم صرف ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو کور کیا گیااس موقع پر ڈاکٹروں نے ریلی بھی نکالی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.