تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

نواز شریف دنیا بھر کے ترقی پسند لوگوں کے دل کی دھڑکن ہیں،جنجوعہ

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف ملک سمیت دنیا بھر کے ترقی پسند لوگوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں? یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے اہم رہ نما منظور حسین جنجوعہ نے سیاسی رہ نماؤں کے معلق بین الاقوامی سروے تیار کرنے والی ٹیم سے اپنی گفتگو میں کہی? انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف وہ رہ نما ہیں جو پاکستان کے علاوہ بھارت ،چین ، یورپی ممالک سمیت دیگر ممالک کے حکمرانوں کے علاوہ ان ممالک کے عوام میں بھی یکساں مقبولیت رکھتے ہیں جس کا اعتراف دنیا بھر میں میڈیا رپورٹس کے علاوہ بعض ممالک کے سربراہ بھی اپنے بیانوں میں کر چکے ہیں اور اس کی تازہ مثال چین کے نائب وزیر اعظم کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اس بات کا اعتراف ہے کہ میاں نواز شریف چین میں بھی بے مقبول ہیں? منظور حسین جنجوعہ نے کہا دنیا بھر میں اکثرخصوصی طور یورپی اور ترقی یافتہ ممالک کے ترقی پسند لوگ مطالعے کے ذریعے ترقی پسند رہ نماؤں کی تلاش میں مصروف رہتے ہیں لہذا اس تناظر میں موجودہ وقت میں پاکستان سے میاں نواز شریف دنیا بھر کے اعتدال رو اور ترقی پسند لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں جو کہ پاکستانی قوم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کیلئے بڑے فخر کی بات ہے? منظور حسین جنجوعہ نے کہا کہ بعض نادیدہ قوتیں میاں نواز شریف کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولت سے خائف ہو کر ان کے خلاف سازشوں میں مصروف رہتی ہیں مگر ہمارے قائد کی ٹیم میں اسحاق ڈار ، پرویز رشید اور ذوالفق?ار کھوسہ جیسے بے شمار ایسے مخلص لوگ شامل ہیں جن کی موجودگی میں وہ وقت دور نہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مقبول ترین جماعت ہونے کا اعتراف نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیاء اور دنیا بھر میں کیا جائے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.