5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
’موسم‘ میں شاہد کپور ٹام کروز کی فلم ’ٹاپ گن‘ جیسے اسٹائل میں
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…شاہد کپور اپنے والد پنکج کپور کی فلم موسم میں ایک بالکل مختلف انداز میں نظر آئیں گے?ہدایتکار پنکج کپور کی فلم جس میں شاہد کپور اور سونم کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں دونوں اداکاروں کو ایک بالکل مختلف روپ میں پیش کرے گی?ہالی ووڈفلم ٹاپ گن سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار ٹام کروز جہاں لاکھوں خواتین کے دلوں کی دھڑکن بن گئے تھے وہیں بالکل انہیں سے مشابہت رکھتے اسٹائل اور لُک میں شاہد بھی نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو دیوانہ بنانے کی پوری تیاری کرچکے ہیں?فلم موسم میں ایک ائیر فروس پائلٹ کا کردار نبھانے والے شاہد فلم کے بیشتر حصے میں مختلف بیجز کے ساتھ ائیر فورس یونیفارم میں ملبوس نظر آئیں گے?شاہد کا یہ گیٹ اپ انہیں مکمل طور پر ٹام کروز کے ٹاپ گن جیسے حلیے میں ڈھال رہا ہے اور وہ ایک پُر کشش اور جاذبِ نظر شخصیت کا لبادہ اوڑھے خواتین کو فریفتہ کرنے کے تمام ہتھیاروں سے لیس نظر آرہے ہیں?