5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
مریخ کبھی ایک تہائی سے زیادہ پانی سے ڈھکا ہوا تھا،تحقیق
جنگ نیوز -
پیرس…فارن ڈیسک… ساڑھے تین ارب سال قبل مریخ کے ایک تہائی سے زیادہ حصے پر بہت بڑا سمندر تھا جس میں زندگی کے قیام کی علامات موجود تھیں? فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مریخ پر بحر اوقیا نوس جتنا سمندر موجود تھا اور اس میں زمین کے کل پانی کا دسواں حصہ تھا? نئی تحقیق سے زیادہ تر یہ ثبوت ہی سامنے آئے ہیں کہ سیارے کے36فی صد حصے پر پانی تھا ? اس میں124ملین کیوبک کلومیٹر(30ملین کیوبک میل) پانی تھا تاہم اس تحقیق پر شکوک موجود ہیں? یونی ورسٹی آف کولوروڈو میں اس نظریے پر تحقیق کی گئی جسےNature Geoscience میں شائع کیا گیا? ایک اور تحقیق سے یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ مریخ پر 40ہزار سے زیادہ دریا تھے ?