5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پنجاب کا نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جارہاہے
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کانئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے جس میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت70 ارب روپے اضافی ملیں گے?وزارت خزانہ پنجاب کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کے بعد یہ پہلا بجٹ ہو گا جس میں ملازمین کی تنخواہوں میں50 فیصد اور پنشن میں20 فیصداضافے کا امکان ہے?ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت کنکرنٹ لسٹ کے خاتمے اور دیگر ایشوز پر2011 نہیں بلکہ2012 سے عمل درآمد ہو گا? ذرائع کے مطابق بجٹ میں لگژری ٹیکس ختم کرنے اور پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں کم اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ چھوٹے گھر ٹیکس سے مستثنی? قرار دیے جائینگے? بجٹ میں صحت کیلئے15ارب روپے، تعلیم کیلئے24 ارب ،زراعت کیلئے3 ارب، جنوبی پنجاب کیلئے54 ارب جبکہ سستی روٹی اسکیم اور دیگر سبسڈیز والی سکیموں کوجاری رکھنے اور ان پر24 ارب روپیکے فنڈز مختص کرنے کا امکان ہے?ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں بجٹ کا حجم487ارب جبکہ نیا بجٹ578ارب روپے کے لگ بھگ ہے?ترقیاتی بجٹ کاحجم189 ارب روپے ہو گا ?نئے بجٹ میں ایئر کنڈیشنرز اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی برقراررکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے?دوسری جانب پنجاب کابینہ نے آئندہ سال کے بجٹ کی سفارشات کی منطوری دے دی ہے? صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیا بجٹ صوبہ کی تاریخ کا سب سے بڑا اور ٹیکس فری ہوگا?