تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پنجاب اسمبلی کی لابی میں پیپلز پارٹی کی دو خواتین ارکان لڑپڑیں

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی کی لابی دو خواتین ممبران اسمبلی ساجدہ میر اور فوزیہ بہرام آپس میں لڑپڑیں ، فوزیہ بہرام کے تھپڑ کے جواب میں ساجدہ میرنے گملے سے حملہ کیا? اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی لابی میں پیپلز پارٹی کی دو خواتین ممبران ساجدہ میر اور فوزیہ بہرام کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی ، لڑائی کے دوران ایم پی اے فوزیہ بہرام نے ساجدہ میر کوتھپڑماردیاساجدہ میرنے جوابی حملہ کرتے ہوئے انہیں گملا مارنے کی کوشش کی تاہم فوزیہ بہرام کی خوش قسمتی سے اس لڑائی کا نزلہ گرا بیچارے سکیورٹی گارڈ پر ،جو گملا لگنے سے زخمی ہوگیا? تاہم دونوں نے اس پر بس نہیں کیا ، ایک دوسرے کے بال کھینچتی رہیں اور گالیاں دیتے رہیں? فوزیہ بہرام نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میرے ڈرائیور نے 17قتل کیے ہیں تمہیں بھی قتل کرادونگی?دوسری جانب ساجدہ میر کا کہنا ہے کہ جھگڑا فوزیہ بہرام کی طرف سے غریبوں کو کمینہ کہنے پر ہوا?ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی قیادت کو خوداس واقعے کا نوٹس لینا چاہئے? انہوں نے کمال معصومیت سے کہا کہ آخروہ ایک عورت ہوتے ہوئے دوسری عورت کے خلاف کیسے شکایت کرسکتی ہیں، باقی رہی بات دھمکیوں کی تو وہ ان سے نہیں ڈرتیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.