5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
’ہائپو تھرمیا‘ کے منجمد مریضوں کی زندگی بحال ہو سکتی ہے،جدید تحقیق
جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک…ایک جدید تحقیق میں اس بات کا دعوی? کیا گیا ہے کہ ’ہائپو تھرمیا‘ یا شدید ترین سردی سے منجمد ہو کر ہلاک قرار دینے والے مریضوں کی زندگی بحال کی جا سکتی ہے? لائیو سائنس کی رپورٹ کے مطابق اگر پہلی بار اچانک آکسیجن شدید کم ہوجائے یا ختم ہوجائے اور اسی وقت انسانی جسم منجمد ہو اور اسے مردہ قرار دے دیاجائے تو وہ دوبارہ زندہ ہوسکتا ہے ? رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خمیرYeast اور کیڑے مکوڑے اگر آکسیجن کی انتہائی کمی سے ختم ہو جائیں تو جسمانی حرارت کے کم ہونے کے باوجود بچ سکتے ہیں ?نئی تحقیق سے طویل عرصے بعد اس راز سے پردہ اٹھا ہے کہ جب انسان شدید سردی میں جم جاتا ہے اور اسے مردہ قرار دے دیا جاتا ہے تو کس طرح زندگی واپس لوٹ آتی ہے? ماضی کی تحقیقات میں کہا گیا تھا کہ اعضاء میں ایسی کوئی نامعلوم صلاحیت ہوتی ہے جو زندگی کو انتہائی سردی میں بھی قائم رکھتی ہے? ہائپو تھرمیا میں انسانی جسم کا درجہ حرارت بہت کم ہوجاتا ہے اور عام آدمی کو اس شدید سردی کا اندازہ نہیں ہو پاتا جب کہ پانی میں انسانی حرارت ہوا کی نسبت25 گنا تیزی سے کم ہوتی ہے ?عام آدمی کا درجہ حرارت98.6 فارن ہائیٹ ہوتا ہے?95Fپر درمیانی سطح کا ہائپوتھرمیا ہو تا ہے?91Fپرنسیان کا مرض اور82Fپر انسان بے ہوش ہو جاتا ہے?70Fسے کم پر طویل ہائپو تھرمیا ہو تا ہے اور اس میں موت واقع ہو سکتی ہے?