تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کرغزستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پاک فضائیہ کا طیارہ روانہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…کرغزستان میں نسلی فسادات کے دوران پھنس جانے والے پاکستانی طالب علموں کی بحفاظت واپسی کیلئے پاک فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ کرغزستان کے شہر اوش روانہ ہوگیا ہے?اسلام آباد میں چکلالہ ائیربیس سے اس جہازمیں امدادی سامان لوڈ کیا گیا ?14ٹن امدادی سامان کیساتھ پاکستانی شہریوں کے لئے پاک فضائیہ کی طرف سے خوراک اور پانی بھی بھجوایا جارہا ہے،پاک فضائیہ کے مطابق اس سی ون تھرٹی کے بعد دوسرا طیارہ پہلے طیارے کے کرغزستان سے روانگی کے بعدٹیک آف کرے گا،امدادی سامان میں کرغزستان کے شہریوں کیلئے کمبل،ٹینٹس اور ادویات شامل ہیں?کرغزستان کے شہر اوش تک2گھنٹے اور45 منٹ کی فلائٹ اور پاک فضائیہ کا یہ طیارہ وہاں ری فیولنگ کے لیے بھی نہیں رکے گا اور اپنے شہریوں کو جہاز پر بٹھانے کے فوراً بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوجائے گا،اسی جہاز کے ذریعے جاں بحق ہونے والے پاکستان طالب علم علی رضا کی میت بھی لائی جائے گی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.