5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
نیب ریفرنسز: وزیرداخلہ کو آئندہ سماعت پر حاضر ہونے کی ہدایت
جنگ نیوز -
راول پنڈی…راول پنڈی کی احتساب نے وزیرداخلہ رحمان ملک کی دو ریفرنسز میں بریت اور حاضری سے استثنی? کی درخواستوں پر28 جون کو بحث کا حکم دیتے ہوئے وزیرداخلہ کو آئندہ سماعت پر حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے? احتساب عدالت نمبر چار کے جج چوہدری عبدالحق نے وزیرداخلہ کیخلاف کرپشن کے دو ریفرنسز کی سماعت کی ? اس موقع پر رحمان ملک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل ضروری کام کے سلسلہ میں شہر سے باہر ہیں جبکہ وہ20 سے27 جون تک سارک کانفرنس میں مصروف ہوں گے ، اس پر عدالت نے سماعت28 جون تک ملتوی کردی ، جج نے ریمارکس میں کہا کہ ایک مقدمہ میں ان کی بریت کی درخواست تو مکمل ہے لیکن دوسرے میں ایسی درخواست مکمل نہیں ، جج نے کہا کہ اس نامکمل درخواست کے باعث اس مقدمے میں رحمان ملک پر فردجرم عائد کرنے کی کارروائی بھی شروع کی جاسکتی ہے ?