تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری، مزیددو افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات دوافراد ہلاک ہوگئے ? پولیس کے مطابق دونوں واقعات ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے?پولیس حکام کے مطابق بفرزون کے علاقے سیکٹر15 اے4 میں رکشے میں سوار28سالہ تابش ولد شہاب الدین کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں تابش موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ رکشہ ڈرایئور سالم خان زخمی ہوگیا?تابش صدر میں ایک دکان پر کام کرتا تھا اور دکان پر جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا?دوسری جانب ناظم آباد نمبر6پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے65سالہ محمد ایوب نقوی کو زخمی کردیا?تاہم دوران اسپتال منتقلی چل بسے،مقتول دینی کتابوں کے کاروبار سے منسلک تھے?پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دونوں وارداتیں ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جاررہی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.