تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

محصور پاکستانیوں کو لینے پاک فضائیہ کا طیارہ اوش پہنچ گیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…کرغزستان میں نسلی فسادات کے دوران پھنس جانے والے محصور پاکستانی طالب علموں کو وطن واپس لانے کیلئے پاک فضائیہ کا طیارہ اوش پہنچ گیا ہے?ذرائع کے مطابق وسطی ایشیا کی شورش زدہ ریاست کرغزستان میں محصور بیس سے تیس پاکستانی طلبامقامی ایئر پورٹ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جنہیں اس طیارے کے ذریعے پاکستان لایا جارہا ہے ?پاک فضائیہ کا سی130طیارہ پاکستانی طلبا کی بحفاظت واپسی کیلئے کرغزستان کے شہر اوشپہنچگیا ہے?اسلام آباد میں چکلالہ ائیربیس سیروانہ ہونے والے جہازمیں امدادی سامان لوڈ کیا گیا ہے جس میں14ٹن امدادی سامان کیساتھ پاکستانی شہریوں کے لئے پاک فضائیہ کی طرف سے خوراک اور پانی بھی بھجوایا گیاہے،پاک فضائیہ کے مطابق اس سی ون تھرٹی کے بعد دوسرا طیارہ بھی کرغزستان روانہ کیا جائے گا ?ذرائع کے مطابق اسی جہاز کے ذریعے جاں بحق ہونے والے پاکستان طالب علم علی رضا کی میت بھی لانے کا امکان ہے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.