5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کالعدم تنظیم نے کسی اور نام سے کام کیا تو پابندی لگادینگے، رحمن ملک
جنگ نیوز -
کراچی …وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم یارکن کسی دوسرے نام سے آیاتواس پربھی پابندی لگادی جائے گی? ان کا کہنا تھا کہ فاٹا اور سوات کے بعد شدت پسند کراچی میں بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں جنہیں ناکام بنایا جائیگا? یہ بات انہوں نے کراچی میں بلاول ہاؤس میں صدر مملکت کی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنماوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی? رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں لسانی جھگڑوں میں ناکام ہونے کے بعد فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کی جارہی ہے? وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے پیش نظر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو شر پسند عناصر کی شناخت کریگی? انہوں نے کہا کہ شہر میں پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں مدارس اور مذہبی تنظیموں کے کوائف جمع کریں گے? اس موقع پر ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ صدر سے ملاقات میں شہر میں فرقہ وارارنہ فسادات کے خاتمے، ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاق اور صوبہ سے فنڈز کی فراہمی اور کور کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا? فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خدمات پرٹیکس کی وصولی کیلئے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر خزانہ تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کریں گے?ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے ایم کیو ایم کے وفد کو بلدیاتی انتخابات اکتوبر میں کرانا کی یقین دہانی کرائی ہے?