5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
شمائلہ رانا نے رکنیت بحالی کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کودرخواست دیدی
جنگ نیوز -
لاہور…چوری کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے شاپنگ اسکینڈل کے باعث مستعفی ہونے والی مسلم لیگ)ن(کی رکن پنجاب اسمبلی شمائلہ رانا نے رکنیت کی بحالی کیلئے درخواست اسپیکر پنجاب اسمبلی کو دیدی ہے? سابق رکن پنجاب اسمبلی شمائلہ راناپر لاہور کے ایک فٹنس کلب میں ایکسرسائز کے لئے آنے والی خاتون زارا ملک کا کریڈٹ کا رڈ چوری کرکے شاپنگ کرنے الزام تھا? جیونیوزنے شمائلہ رانا کی شاپنگ اوربینک اہل کار سے کارڈ کی ملکیت کے بارے میں گفت گو کی فوٹیج بھی جاری کی تھی? مسلم لیگ ن کی قیادت کے دباؤپرشمائلہ رانا اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوگئی تھیں اور کیس کے مدعی مقیت اسلام کے ساتھ معاہدے کے نتیجے میں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی تھی تاہم مدعی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہاگیا کہ انہوں نے خدا واسطے شمائلہ رانا کو معاف کیا?شمائلہ رانا بعد میں مدعی کی جانب سے پیروی نہ ہونے پرمقامی عدالت سے بری کردی گئیں?شمائلہ نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ وہ چوری کے الزام کی وجہ سے مستعفی ہوئیں تاہم بریت کے بعد اسمبلی رکنیت کی بحالی ان کا حق ہے?