تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور: گلاب دیوی اسپتال میں فائرنگ سے5افراد شدید زخمی

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور کے گلاب دیوی اسپتال میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے5افراد شدید زخمی ہو گئے ، فائرنگ سے اسپتال میں بھگڈر مچ گئی اور لوگوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں?پولیس کے مطابق فیروز پور روڈ پر واقع گلاب دیوی اسپتال میں کینٹین کی بولی جاری تھی کہ دو گروپوں کے درمیان معمولی تکرار جھگڑے میں تبدیل ہو گئی اور ایک گروپ نے فائرنگ کر دی?جس سے اعجاز علی،ناصر،حافظ افتخار اور دو نامعلوم افراد شدید زخمی ہو گئے?زخمیوں کو جناح اور جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا?عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور چار تھے جو واقعے کے سیاہ نگ کی کار میں فرار ہو گئے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.